233

محمد علی خان(PMS) دوسری مرتبہ بحیثت ڈپٹی کمشنر اپر چترال چارج سنبھال لیے۔

محمد علی خان ڈپٹی کمشنر اپر چترال (جسے علاقے کے لوگ عوام دوست اور محسنِ اپر چترال قرار دیتے ہیں) آج اپر چترال بونی میں دوسری بار چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی اسے قبل آپ مختصر مدت تک اپر چترال میں ڈی سی رہے ہیں اس مختصر سی مدت میں اپنی مثبت کردار اور عوام دوست رویے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں بہت مقبول رہے ہیں ۔ اپر چترال سے آپ کے تبادلے پر علاقے کے لوگ افسردہ تھے۔اس بنا پر جب آپ دوسری بار بحیثت ڈپٹی کمشنر اپر چترال میں داخل ہوئے تو عوام پُر تپاک انداز میں استقبالیہ گیٹ لگا کےاور ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا جس میں علاقے کے سیاسی اور سماجی حلقوں کے افراد شریک تھے۔علاقے کے عوام نے امید ظاہر کی کہ علاقے کے پاسماندگی اور عوامی احساس محرومی دور کرنے میں محمد علی خان پہلے سے بڑھ کر دلچسپی سے کردار ادا کرینگے ۔ آپ اداروں سے کام لینے کے گر سے بخوبی واقف ہیں اور ادروں کو عوامی مفاد میں ہمیشہ فعال رکھتے ہیں اور غریب پرور شخصیت ہیں۔ علاقے کی رسم و رواج اور اقدار کو مقدم جانتے ہیں۔ اس وجہ سے مختصر وقت میں علاقے کے لوگوں کے دلوں میں اپنے لیے مقام پیدا کرچکے ہیں۔ امید ہے دوسری مدت میں مزید مقام پیدا کرنے میں کامیاب ہونگے۔ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچتے ہی اسٹاف ممبرز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا ان کا کہنا تھا کہ اپر چترال ایک نوزائیدہ ضلع ہے اس کی تعمیر و ترقی کے لیے ہم سب کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں