215

چیرمین پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اٹھارٹی (PTA) متوجہ ہو ۔عوامِ تورکھو کا شاگرام میں احتجاجی جلسہ ۔

یہ بات سب پر عیاں ہے کہ موجودہ دور میں انٹرنیٹ کی سہولت جہاں میسر نہ ہو تو زندگی مفلوج تصور کی جاتی ہے۔زندگی کے جملہ رونقین اور ضروریات انٹر نیٹ کے ساتھ وابستہ ہو چکی ہیں ۔ان لائن تعلیم ہو ،نادرہ ویریفیکیشن ،بینک سے متعلق لین دین ہو یا ضروری دستاویزات کو ایک دوسرے تک پہنچنا ہو سب انٹر نیٹ ہی کے ذریعے ممکن ہے۔اب تو بینکینک کے جملہ نظام کو بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے ساتھ منسلک کردی گئی ہے جب تک بائیومیٹرک تصدیق نہ ہو تو چیک کیش ہونا ناممکن ہوا ہے ان تمام ضروریات کے پیش نظر اگر دیکھا جائے تو متعلقہ ادارے عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں بالائی چترال کے اکثریتی علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کی سہولیت دینے کی زمہ داری ٹیلی نار کمپنی کے پاس ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ان کے کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں 4جی تو دور کی بات اکثر اوقات سگنل کے لیے بھی صارفین ترستے رہتے ہیں ۔ ان تمام مشکلات کے پیش نظر تورکھو اور تریچ یو سی کے عوام بے شمارمشکلات سے دوچار ہیں۔ کئی بار متعلقہ اداروں تک اپنے شکایت پہنچائی لیکن کوئی مداوانہ ہوسکی ۔پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL)فائبر اپٹیک کیبل تورکھو ایکسچینج تک بچھاکر قریب پانچ سال ہونے کوہےاس میں پی ٹی سی ایل کے خطیر رقم خرچ ہونے کے باوجود نامعلوم وجوہات کی بنا تاحال فعال نہ ہوسکے۔ان تمام مشکلات کے پیش نظر آج تورکھو تحصیل ہیڈ کوارٹر شاگرام میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کی گئی جس میں علاقے کے لوگ کثیر تعداد میں شرکت کرکے احتجاج ریکارڈ کی اور چیرمین پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اٹھارٹی سے بذریعہ قرارد گزارش کی کہ بحیثت زمہ دار ادارہ تورکھو پی ٹی سی ایل ایکسچینج کو فائبر اپٹیک کیبل کے ساتھ منسلک کرکے ڈی ایس ایل کی سہولت صارفین کو فراہم کرنے کا حکم صادر فرمایا جائے اور ٹیلی نار کمپنی کو پابند بنایا جائے کہ وہ صارفین کو مطلوبہ سہولت پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اٹھارٹی کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت فراہم کریں۔بصورت دیگر علاقے کے عوام اپنے مشکلات اور مجبوریوں کے خاطر بھر پور احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں