221

چترال شہر کے اوپر پہاڑوں پر برفباری کے بعد قریبی نیشنل پارک ائریے سے مارخور شہر کے مقام بلچ میں اتر آیا

چترال ( نمایندہ ) چترال شہر کے اوپر پہاڑوں پر برفباری کے بعد قریبی نیشنل پارک ائریے سے مارخور شہر کے مقام بلچ میں اتر آیا۔ جس کا مقامی لوگوں نے دلچسپ نظارہ کیا ۔ ٹرافی قد کا مارخور آج خوراک کی تلاش میں جب جنگل سے نیچے اترا ۔ تو یہ ایک دلکش نظارہ تھا ۔ اور مردو خواتین و بچے اس کے حرکات و سکنات سے بہت محظوظ ہوئے ۔ اس دوران اس کی ویڈیو بندی کی گئی ۔ جو کہ دیکھنے کے قابل ہے ۔ مارخور پہلے تو پہاڑ سے نیچے اترا ۔ لیکن ادھر ادھر سے جب لوگ اس کو دیکھنے کیلئے باہر نکلے ۔ تو یہ چھلانگ لگا کر دیوار اور چھت پر چڑھ گیا ۔ تاہم وہ بلاخوف وخطر اس منظر کو خود بھی انجوائے کیا ۔ بعد آزان مقامی واچر کو اطلاع دی گئی ۔ اور وائلڈ لائف سٹاف و چترال گول نیشنل پارک کا عملہ اسے پکڑنے میں کامیاب ہوا ۔ اور اسے واپس نیشنل پارک چھوڑ دیا گیا ۔ چترال میں توشی شاہ گیم ریزرو اور چترال گول نیشنل پارک میں کشمیری مارخور کی نسل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس سے قبل یہ بات بھی سامنے آئی تھی ۔ کہ چترال گول نیشنل پارک میں مارخور اپنی طبعی عمر پورا ہونے کے بعد مر رہے ہیں ۔ اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ کیونکہ نیشنل پارک میں کسی بھی قسم کا شکار قانونا بند ہے ۔ جبکہ ان بڑی عمر کے مارخوروں کی ٹرافی شکار کے طور شکار کی اجازت نہ ہونے کے سبب یہ بغیر کسی فائدے کے ضائع ہو رہے ہیں ۔ جبکہ اس کے مقابلے میں توشی شاہ شاہ اور گہریت گول میں ٹرافی شکار کئے پرمٹ جاری کئے جاتے ہیں ۔ اور ان کے شکار سے مقامی وی سی سیز اور حکومت کو بھاری آمدنی ہوتی ہے ۔ اس سال امریکن شہری نے توشی میں دو کروڑ سے زیادہ رقم پرمٹ کیلئے ادا کرکے ٹرافی شکار کیا ۔ لیکن ان کے مقابلے میں نیشنل پارک کے مارخور مفت میں ہلاک ہونے اطلاعات ہیں ۔ چترال میں شدید برفباری کے بعد جنگلی حیات خصوصا ماخوروں کا نشیبی علاقوں کی طرف آنا کوئی نئی بات نہیں ۔ توشی شاہ شاہ کے قریب مارخور پوائنٹ پر مقامی کمیونٹی کے لوگ برفباری کے بعد جب مارخوروں کی یہ آبدی نشیبی زمینات میں خوراک کی تلاش میں آتے ہیں ۔ تو لوگوں کی گندم کی فصل اور جمع کئے گئے گھاس پھوس وغیرہ بھی کھا لیتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں ۔ لیکن شہری علاقوں میں ان کا آنا عام حالات میں نہیں ہوتا ۔ چترال شہر میں مارخور کے شہر کی طرف آنا اس بات کی بھی علامت ہے۔ کہ ان کی آبادی بڑھ گئی ہے ۔ اور چترال کے لوگ جنگلی حیات خصوصا مارخور کا تحفظ کرکے ان کے ٹرافی شکار کے بدلے آمدنی حاصل کرنے کا گر جان چکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں