210

بازار کابینہ بونی اپر چترال مدت پوری ہونے کے بعد تحلیل۔عبوری کابینہ کا قیام ،ایک مہینہ کے اندر انتخابات ہونگے۔

چترال(نامہ نگار)بازار کابینہ بونی اپر چترال مدتِ کار مکمل کرنے کے بعد تحلیل کردی گئی،عبوری کابینہ کا قیام عمل میں لایا گیا جو ایک مہینے کے اندر انتخابات کرائیگی ۔اس سلسلے آج ایک اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں بازار کے چیدہ چیدہ تاجروں نے شرکت کی تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا جنرل سکرٹری مختصر رپورٹ پیش کی ۔یاد رہے کہ کابینہ کی مدت ستمبر میں ختم ہوچکی تھی اس سلسلے ایک اجلاس یکم نوامبر 2022 کو بلائی گئی تھی جو کوروم پورا نہ ہونے کی بنا ملتوی کردی گئی تھی ۔یہ اس سلسلے کی دوسری اجلاس تھی اجلاس میں شریک تاجروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کمزوریوں کی نشاندہی کی اور ائیندہ کے لیے مختلف تجاویز پیش کی ۔بعد میں صدر بازار بونی محمد شفیع اپنے مختصر خطاب میں تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان پر اعتماد کرتے ہوئے صدر منتخب کی اور دورانِ صدارت ان کے ساتھ بھر پور تعاون کی ان کا کہنا تھا کہ ائیندہ جو بھی بازار یونین کےصدر منتخب ہوئے باہمی اتفاق اور اتحاد کے ساتھ بازار یونین کو مستحکم کرنے میں کردار ادا کرینگے اور جو کمزوریاں ہیں انہیں ملکر دور کرنے کی کوشش کرینگے ساتھ انہوں نےکابینہ تحلیل کرنے کا اعلان کیا اس کے بعد باہمی مشاورت سے نئے انتخابات کرانے کے لیے عبوری کابینہ تشکیل دی گئی جو ایک مہینے کے اندر انتخابات کرائینگے۔عبوری کابینہ کے لیے صدر روزگار علی کو نامزد کرلیا گیا ان کے ساتھ ظہیرالدین بابر ،ہیبت علی،اور حاجی گل نواز عبوری کابینہ کے رکن ہونگے جو اگلے انتخابات کے لیے لایحہ عمل طے کرینگے اور بازار کے نظم و نسق کو تا انتخابات سنبھالینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں