190

اپر چترال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ کروانے پر وزیر اعظم پاکستان ,گورنر کی پی کے, وفاقی وزیر بجلی تواناٸی اور شہزادہ افتخارالدین کا شکریہ

اپر چترال( جمشیداحمد) مسلم لیگ ن اپر چترال کے جنرل سیکرٹری پرنس سلطان الملک نے ایک بیان میں کہا ہےکہ چترال میں ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہی چترالی عوام کی دل جوئی کی ہے چترال کے سارے میگا پراجیکٹس لواری ٹنل ، گولین گول بجلی گھر ، یونیورسٹی آف چترال ، چترال گرم چشمہ روڈ ، چترال شندور روڈ ، چترال بمبوریت روڈ ، بونی تورکھو روڈ ، لوٹ اویر ٹو تریچ روڈ ، چترال کے اندر ٹیلی نار موبائل سروس ، فائبیر اپٹیک یعنی انٹرنیٹ سروس ، گیس پلانٹ ، پل اور لینکس روڈ ، سکول، گودام سے لیکر ہسپتال اور ڈسپنسریز سب سے بڑھ کر گولین بجلی گھر سے پوری چترال کیلئے 35 میگاواٹ مختص کرنے اور اس پر عملدرآمد کراتے ہوئے جوٹی لشٹ کے مقام پر گرڈ اسٹیشن قائم کرکے اپر اور لوئر چترال کو 2018 تک بلا تعطل بجلی کی فراہمی سیلاب زدگان اور زلزلہ زدگان کو فوری معقول ریلیف پہنچانا ، خاص کر 2018 سے آج تک نااہل حکمرانوں کے بے حس اور نالائق نمائندوں کیوجہ سے بجلی کی جو ناحق اور ناجائز لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے غریب عوام کا جینا محال ہوگیا تھا لوگوں کو اتنی سخت سردی میں روڈوں پر آنے پر مجبور کیا جارہا تھا ، تو ایک مرتبہ پھر چترال مسلم لیگ ن کی نمائندگی کرتے ہوئے سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے مسلم لیگ ن چترال کی وفد کو لیکر وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی چترال کی مختلف مسائل خصوصاً چترال میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے بارے میں بریف کیا جس پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے وفاقی وزیر پاور وبجلی خرم دستگیر کو ہدایت جاری کی کہ گورنر کے پی کے غلام علی سے ملکر ان اداروں کے مابین قائم ڈیڈلاک کو فوری حل کرکے چترال کے غریب عوام کو لوڈ شیڈنگ کی عذاب سے نجات دلائیں ، شہزادہ افتخار الدین نے مسلم لیگ ن کی وفد کے ساتھ کل پشاور گورنر ہاؤس میں وفاقی وزیر خرم دستگیر کے ساتھ پیسکو اور پیڈو حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرکے دونوں اداروں کے مابین ایم او یو دستخط کر وا کر چترالی عوام کو مستقل بنیادوں پر بجلی کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے مسلم لیگ ن کی طرف سے چترالی عوام کو زیرو لوڈ شیڈنگ کا ایک تحفہ دیا گیا ،انہوں نے کہا کہ یاد رہے اسوقت اگر کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو یہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہ ہو تا
انہوں نے کہا کہ میں پرنس سلطان الملک جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن اپر چترال اپنی طرف سے اپنی پوری کابینہ اور عوام کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ، وفاقی وزیر بجلی وتوانائی خرم دستگیر ، گورنر کے پی کے غلام علی ، چیف سیکرٹری کے پی کے پیسکو اور پیڈو کے اعلیٰ حکام اور آفیشلز، شہزادہ افتخار الدین سابق ایم این اے چترال اور انکی وفد میں شامل مسلم لیگ ن کے شیروں اور مسلم لیگ ن کی حکومت شکریہ آدا کرتا ہوں کیونکہ یہ سب کچھ پاکستان مسلم لیگ ن کا چترال کے ساتھ محبت اور ہمدردی کا نتیجہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں