تازہ ترین

جدید ترین ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک بڑے گروہ کا کیلاش میں پاک افغان سرحد کے قریب دو پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملہ ،آئی ایس پی آر

6 ستمبر 2023 ء کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک بڑے گروہ نے ضلع چترال کے علاقے کیلاش میں پاک افغان سرحد کے قریب واقع دو پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق افغانستان کے صوبہ نورستان اور کنڑ کے علاقوں گواردیش، پیتیگال، بارگ متیل اور باتش میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور ارتکاز پہلے ہی سامنے آ چکا ہے اور اس کو عبوری افغان حکومت کے ساتھ بروقت شیئر کیا جا چکا ہے۔ بڑھتے ہوئے خطرہ کے ماحول کے پیش نظر اپنی چوکیوں کو پہلے ہی ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا۔
بہادر فوجیوں نے دلیری سے مقابلہ کیا اور حملوں کو ناکام بنایا اور دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ کے دوران بارہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ دہشتگرد بڑی تعداد میں شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار بہادر سپاہیوں نے دلیری سے لڑنے کے بعد جام شہادت نوش کیا۔
علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے علاقے میں تلاش کا کام کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور ہمارے جوانوں کی اس طرح کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ چترال کے بہادر عوام بھی دہشت گردوں کو علاقے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہ دینے میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
عبوری افغان حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button