Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وئرچترال سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمدعلی کے اعزاز میں فٹبال ایسوسی ایشن ،وی سی نمائندگان اور عمائدین لوئرچترال کی طرف مقامی ہوٹل میں الوداعی تقریب کااہتمام

چترال(ڈیلی چترال نیوز)لوئرچترال سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمدعلی کے اعزاز میں فٹبال ایسوسی ایشن ،وی سی نمائندگان اور عمائدین لوئرچترال کی طرف مقامی ہوٹل میں الوداعی تقریب کااہتمام کیاگیا۔اس موقع پرسرپرست اعلیٰ فٹبال ایوسی ایشن لوئرچترال حسین احمد،صدرگل آغا،جنرل سیکرٹری سعودآزادقشقاری ،ظہیرالدین بابر،معروف قانون دان عبدالولی خان ایڈوکیٹ اوردوسروں نے ڈی سی محمدعلی کےحق میں الوداعی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری فرائض کی انجام دہی کیلئے بڑے حوصلے اور جذبے کی ضرورت ہوتی ہو جو محمد علی میں موجود ہے۔ وہ انکی بہترین مستقبل اور مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمدعلی نے کہا کہ لوئرچترال میں اپنی تعیناتی کے دورانیے میں کافی اچھا وقت گزارا اور اپنے فرائض بہتر طریقے سے سرانجام دینے کیلئے کوششیں کی ہیں۔انھوں نے کہا کہ چترال کے لوگ خوش اخلاق اور مہمان نواز ہیں اور اپنی تعیناتی کے دورانیے میں کافی اچھی یادیں ساتھ لے جا رہا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button