Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

الخدمت فاٶنڈیشن لوٸر چترال کی طرف سے لوٸر چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی ریلیف جاری

(چترال) الخدمت فاٶنڈیشن لوٸر چترال کی طرف سے لوٸر چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی ریلیف جاری۔
ایمرجنسی ریلیف کے پہلے مرحلے میں لوٸر چترال کے گاٶں دنین لشٹ کے مقام پر متاثرہ خاندانوں کے ریلیف خشک راشن فوڈ پیکچ پہنچا دیا گیا، اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقے میں الخدمت کے ریکسیو رضاکار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف رہے اور گاٶں میں سیلاب سے شہید ہونے والے مسجد اور دوسرے متاثرہ گھروں میں ملبہ ہٹانے والے الخدمت کے مقامی رضاکاروں اور بے گھر خاندانوں کے لٸے الخدمت ریلیف کیمپ دنین لشٹ میں تین وقت کا کھانا تیار کرکے دیا جاتا ہے، اس سلسلے میں سیلاب متاثرین کے لٸے ہنگامی بنیادوں پر ٹینٹ، ترپال، خشک راشن، بستر اور کچن کے سامان کی اشد ضرورت ہے۔
لہذا مخیٸر حضرات سے دردمندانہ اپیل کی جاتی ہے کہ چترال کے متاثرین سیلاب کے ساتھ دل کھول کر امداد کرنے کیلٸے الخدمت فاٶنڈیشن کے آن لاٸن اکاؤنٹ بینک آف خیبر چترال میں اپنے صدقات جمع کرواۓ تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو حولہ افزاٸی ملے شکریہ

Related Articles

Back to top button