Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

صوبائی اسمبلی کے نومنتخب ممبر فاتح الملک علی ناصر نے بھاری اکثریت سے انہیں کامیاب کرنے پر چترال کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا

چترال (نمائندہ ) لویر چترال سے صوبائی اسمبلی کے نومنتخب ممبر فاتح الملک علی ناصر نے بھاری اکثریت سے انہیں کامیاب کرنے پر چترال کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ انہیں مایوس کرنے کی بجائے ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ ہفتے کے روز پارٹی کارکنوں کے ہمراہ چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حالیہ الیکشن ملک کی سیاسی تاریخ کا نازک ترین الیکشن تھے جس میں عمران خان کے نظرئیے کی تائید اور جیت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں مرکز اور خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت آنے والی ہے جس سے ملک دوبارہ ترقی کے راہ پر گامز ن ہوگا۔انہوں نے الیکشن میں ان کے مدمقابل آنے والے امیدواروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران خوشگوار ماحول کو برقراررکھنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور ویلج کونسل خورکشاندہ کے چیرمین شاہد احمد نے کہاکہ مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لئے گاؤں گاؤں تشریف لے جاکر اپنے بزرگوں اور بھائیوں کی خدمت میں خود حاضر ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button