Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پرانہ پی آئی اے چوک چترال میں پی ٹی آئی چترال لوئر کی جانب سے حالیہ جنرل الیکشں میں دھاندلی کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ

چترال(نمائندہ ) پرانہ پی آئی اے چوک چترال میں پی ٹی آئی چترال لوئر کی جانب سے حالیہ جنرل الیکشں میں دھاندلی کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ زیر صدارت شاہد احمد منعقد ہوا۔جلسہ سے
اسرار کسانہ سابق جنرل سکرٹری آئی ایس ایف۔
حیات اللہ خان سابق زکواة چئیرمیں،سید مختارعلی شاہ ایڈوکیٹ صدر انصاف لائیر فورم،فخر اعظم جنرل سکرٹری پی ٹی آئی چترال نے یکے بعد دیگرے تقریر کرتے ہوے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں پی ٹی آئی پورے پاکستاں میں 180 سیٹوں پر جیت رہے تھے۔لیکن دھاندلی کے زریعے 70/80 سیٹیں ہم سے چھینے گئے۔ہم اس دھاندلی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے بلکہ قانونی طریقے سے ہم یہ سیٹ دوبارہ چھیں لین گے۔انہوںب نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ پرامن طریقے سے ہمارے جیتے ہوئے سیٹیں ہمارے حوالے کریں۔
دوران جلسہ دھاندلی زدہ الیکشن نا منظور،جمہور ت کے رائے پر ڈاکہ نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈپٹی کمیشنر چترال عمراں خاں ،اے سی چترال عاطف جلیب اور الیکشں کمشنر فلک ناز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ بالا افسران نے کاغذات نامزدگی سے لے کر 8 فروری کو الیکشن اور رزلٹ کے اعلاں تک میرٹ پر کام کیا کسی بھی پارٹی امیدوار کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا ہر امیدوار کے ساتھ بہتریں طریقے سے پیش آئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ مزکورہ بالا افسران کے اوپر رزلٹ کو تبدیل کرنے کے لیے کتنا دباو تھا۔لیکن مزکورہ بالا افسراں نے کسی بھی دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے میرٹ پر رزلٹ کا اعلان کیا۔جس پر جلسے میں شامل کارکناں نے تالیاں بجا کر مزکورہ بالا افسراں کے حق میں نعرے لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button