Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کے گوداموں میں گندم ختم ہونے کا خدشہ ،پورے ضلع کیلئے صرف تین ہزار بوری گندم گوداموں میں موجود ، بعض گوداموں میں گندم کا معیار انتہائی ناقص، عوام کو مٹی اور بھوسہ خریدنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ عوامی حلقے

چترال (محکم الدین ) لوئر چترال کے گوداموں میں گندم کا اسٹاک تقریبا ختم ہو چکا ہے ۔ پورے ضلع کی ضرورت کیلئے گرین گودام چترال سمیت تمام گوداموں میں صرف تین ہزار بوری گندم کا اسٹاک موجود ہے ۔جس کی وجہ سے پورے ضلع میں فوڈ سیکیورٹی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اور لوگوں میں خوراک کے حوالے سے خوف پیدا ہو گیا ہے۔ گذشتہ ہفتےتحصیل کونسل کے اجلاس میں چترال کے کئی دور افتادہ علاقے لٹکوہ ،کریم آباد ،کالاش ویلیز ،دمیڑ ،آرندو وغیرہ کے ویلج چیرمین نے گوداموں میں گندم کی نایابی کے بارے میں تشویش سے آگاہ کیا تھا ۔ اس وقت ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر نے اس امر کا اظہار کیا تھا ۔کہ چھ ہزار ٹن گندم کی منظوری ہو چکی ہے ۔ بہت جلد چترال پہنچ جائیں گے ۔ لیکن اس کے باوجود اب تک گندم کی سپلائی نہیں ہوئی ہے ۔ جس کی وجہ سے بعض گوداموں میں گندم بالکل ختم ہو چکے ہیں ۔ اور جہاں موجود ہیں ۔ وہ مٹی اور بھوسے سے بھرے ہوئے ہیں ۔ جسے خریدنا اپنے پیسے کو ضائع کرنے کے مترادف ہے ۔ عوامی حلقوں نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ کہ ایک طرف موسم مسلسل خراب ہو رہاہے سڑکوں کی حالت درست نہیں ۔ ایسے میں گندم کی قلت لوگوں کیلئے بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے ۔ جبکہ بازار میں موجود آٹے کی خریداری غریب لوگوں کی بس سے باہر ہے۔ انہوں نے حکومت اور محکمہ فوڈ سے پرزور مطالبہ کیا ہے ۔کہ فوری طور پر صاف گندم چترال کے گوداموں میں پہنچا یا جائے ۔ تاکہ علاقے میں خوراک کی قلت کا خطرہ ٹل سکے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button