Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال لویر اور اپر میں بجلی کا نظام اور سڑکیں فوری طور پر بحال کی جائیں ۔ سلیم خان

چترال (نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر پیپلز پارٹی سلیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چار دنوں سے چترال لویر اور اپر میں برف باری کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔ نہ بجلی ہے نہ سڑکیں بحال ہوئے ہیں اور نہ ہی ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کا نظام درست ہوا ہے، لواری ٹنل بند ہونے کی وجہ سے بازاروں میں سبزیاں، پھل فروٹ اور دیگر اشیاء خوردونوش ناپید ہوچکے ہیں دونوں اضلاع کے 36 وادیوں کے سڑکیں مکمل طور پر بند رہنے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں پر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ اس سنگین صورتحال میں ھمارے نو منتخب نمائندے ایم این اے عبدل لطیف، اور دونوں ایم پی ایز فتح الملک اور ثریا بی بی دوربین میں بھی کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں۔ یہ نمائندے چترال کے مسائل پر آواز اٹھانے کے بجائے اسمبلیوں میں اپنے بانی چیرمین کو خوش کرنے کیلئے احتجاج کرنے میں مصروف ہیں۔
اس سنگین صورتحال میں دونوں اضلاع کے انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر بیٹھا ہوا ہے۔ ان کے پاس سڑکیں کھولنے کیلئے نہ وسائل ہیں اور نہ ہی مشینری موجود ہیں۔
اسی طرح گولین پاور ہاؤس سے بجلی کی سپلائی کیلئے کوئی خاطر خوا کوشیش نہیں ہو رہی ہے۔ اور چترال کے دونوں اضلاع مکمل تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ حسب روایت پی ٹی آئ کے صوبائی حکومت چترال کے دونوں اضلاع کو مکمل طور پر نظر انداز کر چکا ہے۔
لہذا میرا مطالبہ ہے کہ این ایچ اے فوری طور پر لواری ٹنل کے دونوں اطراف سے برف ھٹا کر چترال کے زمینی راستہ دیر چترال روڈ کو 24 گھنٹوں کے اندر بحال کرے۔
چترال کے تمام ویلی روڈز بشمول چترال گرم چشمہ روڈ اور چترال بونی روڈ کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔
پیسکو کے حکام دن رات کام کرتے ہوئے بجلی کے نظام کو بحال کرے۔
پرائیویٹ چھوٹے پن بجلی گھروں کیلئے صوبائی حکومت اور این جی آوز فنڈ فراہم کرکے کمیونٹی کے بجلی گھروں کو بھی بحال کردیا جائے۔
پی ٹی سی ایل، ٹیلی نار و دیگر کمپنیاں اپنے کمیونیکیشن کے نظام کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔
صوبائی حکومت کا ادارہ پی ڈی ایم اے فوری طور پر چترال کے دونوں اضلاع کے سڑکوں کی بحالی و دیگر نقصانات کے ازالے کیلئے کم ازکم 50 کروڑ روپے جاری کرے۔ تاکہ نظام زندگی بحال ہوسکے۔
بصورت دیگر چترال کے لوگ سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button