162

خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 20مخصوص نشستیں تقسیم چترال سے دو خواتین ممبر اسمبلی منتخب

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 20مخصوص نشستیں الاٹ تقسیم کردیں،مسلم لیگ، جمعیت، عوامی نیشنل پارٹی، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کو نشستیں مل گئیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعیت علمااسلام کو 8، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو 5،5 نشستیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کو ایک ایک نشست دیدی گئی ۔
جمعیت کی نعیمہ کشور، ستارہ آفرین، ایمن جلیل، مدینہ گل آفریدی رکن اسمبلی ‘رابعہ شاہین، نیلوفر بیگم، ناہیدہ نور اور عارفہ بی بی بھی جمعیت کی رکن اسمبلی ہوں گی ۔
مسلم لیگ ن کی آمنہ سردار، فائزہ ملک، افشاں حسین، شازیہ جدون اورجمیلہ پراچہ ،پیپلز پارٹی کی شازیہ طہماس، نائمہ کنول، مہر سلطانہ، اشبر جدون اور فرزانہ شیرین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کی نادیہ شیررکن اسمبلی بن گئیں ۔
اس کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کی خدیجہ بی بی رکن بھی اسمبلی کی رکن ہوں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں