ویرویلی اپر چترال کے عمائدیںکا مشترکہ بیان میں خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کے ڈائرکٹر جنرل حبیب اللہ عارف کا شکریہ

چترال (نمائندہ ) اویرویلی اپر چترال کے عمائدین فخر الدین سابق نائب تحصیل ناظم، سابق یونین ناظم ناصر علی شاہ، یحیٰ علی خان ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی اپر چترال، لا ل الرحمن وی سی ناظم نے مشترکہ بیان میں خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کے ڈائرکٹر جنرل حبیب اللہ عارف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے تریچمیرکو پہلی مرتبہ سرکرنے کی 75سالہ تقریبات کے بارے میں ان کے تحفظات کو صبر وتحمل اور ہمدردی سے سننے اور ان کی موقف کو مبنی بر حقیقت قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈائرکٹر جنرل نے تریچمیر کی پلاٹینیم جوبلی مل کر منانے اور ان میں وادی اویر کو شامل کرنے کی حامی بھرلی اور ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے بہت جلد ہی اویر کی تفصیلی دورے پر آنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے سیکرٹری ہیلتھ شاہد اللہ خان کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے صحت سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کی اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خلیل کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے مثبت کردار ادا کیا اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا ثبوت دیا۔