108

اپر چترال میں بجلی کی بندش سے نہ صرف عوام بلکہ تعلیمی ادارے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔بجلی فوری بحال نہ کرنے کی صورت میں بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔عطاالرحمن یوتھ کونسلر بونی

بونی اپر چترال کے یوتھ کونسلر اور نوجوان سوشل ورکر عطا الرحمٰن نے اپنے اخباری بیان کے ذریعے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہی کہ عرصہ دراز سے اپر چترال میں بجلی کی طویل ترین بندش کا سلسلہ جاری ہے اس سے نہ صرف عوام الناس رمضان کے مبارک مہینے تکلیف و اذیت میں مبتلا ہیں بلکہ یہ بات سب بخوبی جانتے ہیں کہ انٹر نیٹ کے بے غیر تعلیم کے نظام بھی بری طرح متاثر ہے اور جملہ تعلیمی نظام انٹر نیٹ سے منسلک ہوچکے ہیں۔جب بجلی نہیں تو نیٹ نہیں اور نیٹ نہیں تو تعلیم متاثر۔اپر چترال میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے طلباء طلبات کے پڑھائی متاثر اور مستقبل تاریک ہونے کا حدشہ ہے۔گزاشتہ دس سالوں سےضلع اپر چترال کے تعلیمی ماحول کو قصداً عمداً متاثر کرنے کی دانستہ کوشش سیاسی اور انتظامی بدعنوانی کے سیوا کچھ نہیں۔ یہ علاقے کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی سے محروم رکھنے کی سازش بھی ہے۔اپر چترال میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ادارے اور انتظامی نا اہلی کی منہ بولتا ثبوت ہے۔عطا الرحمٰن نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر بجلی بحال نہ کی گئی تو اپر چترال کے طلباء و طالبات اور ان کے متعلقین سمیت دھرنے اور احتجاج پر مجبور ہونگے۔اس کے تمام زمہ داری متعلقہ اداروں پر عاید ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں