Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمدعمران خان نے رمضان المبارک کے دوران گران فروشی، ناقص اشیاء کی فروخت اور ملاوٹ کے خلاف شکایات کے اندراج کے لئے ضلع بھر میں اہم مقامات پر کمپلینٹ سنٹر ز قائم

چترال (نمائندہ )ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمدعمران خان نے رمضان المبارک کے دوران گران فروشی، ناقص اشیاء کی فروخت اور ملاوٹ کے خلاف شکایات کے اندراج کے لئے ضلع بھر میں اہم مقامات پر کمپلینٹ سنٹر ز قائم کردیاہے جبکہ چترال شہر میں یہ متعدد مقامات پر قائم ہیں۔ڈی سی نے چترال شہر میں کڑوپ رشت، اتالیق پل اور دوسرے مقامات پر قائم سنٹروں کا دورہ کیا اور وہاں عوامی شکایات کا جائزہ لیا اور صارفین سے ان کے مسائل خود معلوم کئے۔ا نہوں نے بعد میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عاطف جالب کے ہمراہ ایک بیکری کے کیچن میں ناقص صفائی کی بنا پر بیکری کو سیل کردیا۔ ڈی سی لویر چترال نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے شکایات ان کمپلینٹ سنٹروں میں اندراج کرائیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف جہاد میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button