Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ریسکیو کے جوانوں کی انتھک کوششوں سے بمبوریت ویلی روڈ کو سیاحوں اور مقامی افراد کے لئے کھول دیا

چترال(نامہ نگار) چترال کیلاش ویلی بمبوریت روڈ گاؤں وادُس کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ کے باعث بند ہو چکی تھی، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر کیلاش ویلی بمبوریت میں تعینات ریسکیو1122 کے جوانوں نے اوزاروں اور ٹریکٹر کے ذریعے متاثرہ روڈ سے ملبہ اور پتھر ہٹا کر روڈ کو سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے کھول دیا، لینڈسلائڈنگ اور روڈ بند ہونے کے باعث زیادہ تر سیاح اور مقامی افراد دونوں اطراف میں پھنس چکے تھے، ریسکیو1122 کے جوانوں کی انتھک کوششوں سے بمبوریت ویلی روڈ کو سیاحوں اور مقامی افراد کے لئے کھول دیا گیا ہے،سیاحوں اور عوام کی خدمت میں گذارش ہے کہ بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاہم کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122 کے ٹال فری نمبر "1122” پر رابطہ کریں، شکریہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button