راغ لشٹ میں لینڈ کروزر پراڈو گاڑی گہری کھائی میں جا گری، ایک بچی دریا چترال میں لاپتہ ، ایک بچے سمیت 3افراد زخمی

چترال (نمائندہ ) اتوار کی صبح سویرے چترال شہر سے اپر چترال کے واشچ گاؤں جانے والی لینڈ کروزر گاڑی زکو چترال بونی روڈ پر راغ گاؤں کے قریب چڑہائی چڑھتی ہوئی گاڑی دریا ئے چترال کے کنارے جاگری جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک بچی دریا میں لاپتہ ہوگئی۔ ریسکیو 1122کے ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں واشچ گاؤں سے تعلق رکھنے والے میر شعیب اپنی فیملی کے ساتھ سفر کررہے تھے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا جبکہ بچی کی تلاش جاری ہے جس کے لئے غوطہ خوروں کی ٹیمیں تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دریں اثناء ڈی سی لویر چترال محسن اقبال نے راغ گاؤں کے قریب روڈ حادثہ اور ایک معصوم کی جان کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی بہتر علاج اور دریا میں ڈوبنے والی بچی کی بازیابی کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔