متاثرین سیلاب زدہ گاوں سوریچ کی مشکلات میں ایک اور اضافہ۔ ریچ کو ملانے والا واحد اجنو پل ٹوٹنے کے قریب ،اطراف میں شگاف پڑنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر
۔
تورکھو سیلاب زدہ گاوں ریچ کو ملانے والی اجنو کے مقام پر واحد پل دریاہ کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے خطرناک صورت حال میں داخل ہوا ہے خدانخواستہ یہ پل ثوٹنے کی صورت میں علاقے ریچ کے متاثرین مزید مشکلات کا شکار ہوسکتے ہیں اور ساتھ اجنو ہائی سکول کے طالب علم بھی مکمل متاثر ہو سکتے ہیں ۔ مذکورہ پل نہ صرف ریچ کو ملانے کا واحد ذریعہ ہے بلکہ اجنو ہائی سکول تک رسائی کا واحد ذریعہ بھی ہے۔ بارشوں اور سیلاب کے بعد دریاہ ریچ میں طعیانی سے پانی کا سطح تشویش ناک حد تک بڑھ چکی ہے اس وجہ سے اجنو کے مقام پر پہلے سے خیستہ حال پل مزید خطرناک صورت حال اختیار کر چکی ہے حالات کو ضلعی انتظامیہ،پولیس اور دوسرے متعلقہ اداروں کے نوٹس میں لایا گیا ہے ضلعی انتظامیہ فوری کاروائی کے لیے احکامات دے چکے ہیں۔ فلحال مزید کسی پریشانی سے بچنے کے لیے پل کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے ریچ سفر کرنے والے افراد کے اطلاع کے لیے عرض ہے کہ سفر سے قبل اجنو پل کے بارے معلومات حاصل کریں تاکہ غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔