462

چترال کے دس ہسپتالوں میں سولرسسٹم لگائے گئے اورفی سولرسسٹم کی قیمت 7 لاکھ 50ہزارروپے ہے،ڈی ایچ او ڈاکٹراسراراللہ

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹراسراراللہ نے ڈیلی چترال سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت محکمہ صحت میں بے شمارترقیاتی کام کرچکے ہیں ۔چترال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ ان دوسالوں میں دس ہسپتالوں میں سولرسسٹم لگائے گئے اورفی سولرسسٹم کی قیمت 7 لاکھ 50ہزارروپے ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ بی ایچ یونشکو،آرایس سی دراسن،پی ایچ یواویر،ٹی ایم کیوبونی،بی ایچ یوعشریت،آرایس سی ایون،بی ایچ یوارندو،بی ایچ یو کوشٹ،آرایچ سی کوغذی اوربی ایچ یو کیسو میں آئی ایل آرسولرسسٹم لگائے گئے ہیں مزیدہسپتالوں کے لئے بھی سولر سسٹم دیے جائینگے۔انہوں نے کہاکہ بونی ہسپتال کوگریڈسی میں اپرگریڈکرنے کے لئے 40کروڑروپے دیے جاچکے ہیں اور 19ڈسپنسریزکی منظوری بھی دی گئی ہے جوپیپلزورکس پروگرام کی ڈسپنسریاں تعطل کاشکارتھے عنقریت ایک مہینے کے اندراسٹاف دے کرکام شروع کیاجائے گا۔ڈی ایچ او اسرار اللہ نے کہاکہ اس وقت چترال کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹر موجودہے عنقریب پی پی ایچ آئی محکمہ صحت کوحوالے ہورہاہے صوبائی حکومت کی اقدامات کے وجہ سے نئے ڈاکٹرز بھرتی کیئے جارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آرایچ سی کوغذی،آرایس سی ایون اوربی ایچ یو بمبوریت میں ڈاکٹرز،نرس اسٹاف اورڈرائیورکے مسئلے کوبھی فوری طورپر حل کیااب وہاں لوگوں کوتسلی بخش طبی امداد مل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں