359

بریپ استچ میں چترال سکاؤٹس کے جوان لاش کو نکلنے کی کوشش میں خودگرکرہلاک، دروش کورو میں ایک شخص دریائے چترال میں گر کر لاپتہ

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال نیوز ) چترال کے مقام دروش کورو میں ایک شخص دریائے چترال میں گر کر لاپتہ ہو گیا ۔ میر حمید نامی شخص ساکن کورو دروش گذشتہ رو ز دریائے چترال کے کنارے وضو بنا رہا تھا ۔ کہ اُس کا پاؤں پھسل گیا ۔ اور وہ دریا میں گر کر لاپتہ ہوگیا ۔ لاش کی تلاش جاری ہے ۔ دریائے چترال کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے ساتھ ہی چترال کے مختلف علاقوں میں کئی افراد لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے دریاء چترال کی بے رحم موجوں کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں ۔ درین اثنا چترال سے 160کلومیٹردوربریپ استچ کے مقام پر چترال سکاؤٹس کے جوان لا نس نائیک محبوب عالم ولد شاہ عالم سکنہ میراگرام نمبر1 اُس وقت خود دریاء کی موجوں کا شکار ہوا ۔ جب وہ بریپ استچ میں گلگت سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان جو یارخون میں اپنے رشتہ دار کے ہاں آکر دریا میں نہاتے ہوئے لا پتہ ہو گیا تھا ۔ کی لاش دریا ء سے نکالنے کی کوشش کر رہاتھا ۔ محبوب عالم کی نعش بعد آزان بریپ میں دریاء کے کنارے سے نکال لی گئی ہے ۔ اور اُسے پوسٹ مارٹم کرنے کے بعدآبائی گاؤں میراگرام نمبر 1روانہ کر دیا گیا ہے ۔ یاسین گلگت سے تعلق رکھنے والا نوجوان اپنی بہن کے ساتھ یارخون بانگ میں اپنی پھوپھی کے ہاں آیا ہوا تھا ۔ جہاں وہ منع کرنے کے باوجود دریاء میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہو گیاتھا۔ تاہم گذشتہ روز ایک لاش استچ کے مقام پر دریاء کے وسط میں دیکھا گیا ۔جسے گلگت کے نوجوان کی لاش قرار دی جارہی ہے ۔ اور اُس نعش کو نکلنے کی کو شش کرتے ہوئے چترال سکاؤٹس کا نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں