میڑک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے اعزاز میں مڈل ڈی ایس ایس سکول شونو میں پر وقارتقریب

اپر چترال (جمشیداحمد) ڈسٹرکٹ یوتھ افیس اپر چترال ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیس ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ایجوکیشن اور سوشل ارگنائزیشن وازودہ کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول شونو کے میٹرک کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کی اعزاز میں ایک پر وقار تقریب مڈل ڈی ایس ایس سکول شونو میں منعقد ہوئی جس کی صدارت سماجی شخصیت حاجی سعیدشاہ نے کی جب کہ اے ڈی او اسپورٹس اپر چترال ذوالفقار علی یفتالی تقریب کے مہماں خصوصی اور ہارون رشید اے ایس ڈی او تورکھو موڑکھو اعزازی مہماں تھے دوسرے شرکا میں انیس الرحمن ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر اپر چترال اے ایس ڈی او عزیزالرحمن ۔ہیڈ ماسٹر خلیل الرحمن معززیں معتبرات علاقہ اور طلبا اور طالبات کی والدین نے شرکت کی۔تقریب میں طلباء اور طالبات نے حمد نعت تقاریر اور ملی نغمے پیں کیے۔ مقرریں نے اپنے خطاب میں تعلیم کی ضرورت اور اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی سکول میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کومبارک باد پیش کی اور سکول کی کارکردگی کو سراہا ۔مہمان خصوصی ذوالفقار علی یفتالی نے خطاب کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈر اور ان کے والدین کو مبارک بادپیش کی اور سکول کی کارکردگی اور منعقدہ تقریب کی تعریف کی انہون نے اپنے خطاب میں مزید کہا علاقہ موڑکھو قدیم الایام سے علم کا گھر رہا ہے یہاں سے کئی نامور شخصیات بڑے بڑے عہدوں میں رہتے ہوئے نہ صرف اس علاقے میں بلکہ پوری ڈسٹرکٹ میں تعلیم اور علم کی روشنی کو پھیلانے میں کامیاب ہوئے ہیں تعلیم کی میدان میں ان کی جدوجھد کو سلام اور انہیں خراج تحسیں پیش کرتا ہوں جوکہ اج کا یہ اعزاز بھی ان کی مرہون منت ہے۔ اسکے علاوہ مقرریں نے سکول میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو مبارک باد پیش کی اور سکول کی معیار کو بے حد سراہا۔مقررین میں انیس الرخمن ہیڈ ماسٹر خلیل الرحمن زاہد الرخمن عزیزالدین سلیم رائیس اور ولی الرحمن نے تقریر پیش کی۔صدر محفل نے خطاب کیا اور پوزیشن ہولڈر کو مبارک باد دی۔اخر میں میڑک کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن لینے والوں اور اس سال سکول میں نرسری سے اٹھویں جماعت تک اول انے والے طلباء اور طالبات میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کی گئی اور کامیاب اساتزہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دی گئی