Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سپریم کورٹ کی ختم نبوت کے بارے میں فیصلے سے پورے عالم اسلام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چترال

چترال (نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چترال کے امیر شیخ الحدیث مولانا حسین احمد نے 22اگست کوسپریم کورٹ آف پاکستان کی ختم نبوت کے بارے میں فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جس کے لئے عالم اسلام کے مقبول ترین رہنما مولانا فضل الرحمن اور دنیائے اسلام کا رہنما عالم مفتی تقی عثمانی خصوصی خراج تحسین کے لائق ہیں۔ جمعہ کے روز مولانا محمد الیاس،مفتی شفیق آحمد اور دوسرے علماء کی معیت میں

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کے بارے میں عدالتی کاروائی نے یہ ثابت کردیاکہ علمائے کرام ہر مشکل سے مشکل مسئلے کو پرامن طور پر حل کرسکتے ہیں اور یہ پیغام بھی دنیا کو بھیج دی کہ مسلمان اپنی نظریاتی سرحدات کی تحفظ کے لئے ہر دم مستعد اور تیار ہیں اور وہ ختم نبوت سمیت کسی مسئلے پر سمجھوتہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے اس تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے پر پیر ناصر الدین خاکوانی، مولانا سلمان یوسف بنوری، مفتی شہاب الدین اور دوسروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر کو منیار پاکستان لاہور  میں یوم ختم نبوت گولڈن جوبلی پر جوش انداز میں منایا جائے گاجس میں قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمنٰ کے حکم پر ملک بھر سے لاکھوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم شرکت کر کے اس بات کا ثبوت دیں گے کہ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف کسی قسم کی کوئی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے د یں گے۔ ۔انہوں نے چترال کی سطح پر ختم نبوت کے بارے میں قرارداد کو اپنے فورم پر منظور کرانے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے صدر ساجد اللہ ایڈوکیٹ اور اپر چترال بار ایسوسی ایشن کے صدر گل مراد ایڈوکیٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button