Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے گڈ گورننس عوامی ایجنڈے پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام سب تحصیل موڑکہو میں کھلی کچہری کا انعقاد۔

کھلی کچہری حسیب الرحمن خان خلیل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، موڑکہو/تورکہو لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، عوامی نمائندے، عمائدین علاقہ اور کثیر تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
سب تحصیل موڑکہو کے جملہ عوام نے کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور باری باری اپنے مسائل سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو اگاہ کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام کو درپیش سارے مسائل اپنے ساتھ نوٹ کئے اور ان میں سے بعض مسائل موقع پر حل کئے جبکہ ٹھوس اور حل طلب مسائل کے حل کو یقینی بنانے کی یقین دیہانی کرائی۔
ڈپٹی کمشنر نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اداروں سے منسلک جملہ مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button