شندرچترال کااٹوٹ انگ ہے ،صدرپی پی پی اپرچترال سیدشیرحسین شاہ
چترال(نامہ نگار) ضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی اپرچترال سیدشیرحسین شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہاہےکہ شندرچترال کااٹوٹ انگ ہے ہم اپنے کثیرالایام سے مقبوضہ علاقہ کسی صوبے کے ساتھ شیر کرنے کے لئے بالکل تیار نہیں۔گلگت بلتستان کے مختلف فورسسز کے جوان اور افیسرز چند مقامی شر پسند عناصر کی ایما پروادی لاسپور کے باشندگان کی ہزاروں سال پرانے جاگیر اور چراگاہ پرعیر قانونی قبضہ جمانے کی کاکام کوشش کررہے ہیں جنہیں پاکستان پیپلزپارٹی اپرچترال شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شندور لاسپور چترال کا پدری مادری جاگیر ہیے اور رہیگا۔اس حوالے سے چترال کے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے اپیل ہے کہ حالات کو انتشار سے بچانے میں اپناکرداراداکریں ۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور چیف سیکریٹری سےپرزورمطالبہ کیاہے کہ جی بی کی طرف سےشندورپرغیرقانونی ناکام قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ قانونی کارروائی کیاجائے ۔شیرحسین شاہ نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اہلیاں لاسپورکے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے مکمل تعاون کرنے کے لئے تیارہیں ۔اورعوام لاسپور سے بھی پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہیں کسی بھی وقت قانوں کواپنے ہاتھ میں لینے کے بجائے قانونی راستہ اختیارکریں اسمیں کامیابی بھی ہمارا ہوگا