تازہ ترین
پچھلے 12 سالوں سے بند اور متنازعہ سول ڈسپنسری اکروئی اَرندو تحصیل دروش کا تنازعہ حل

چترال(ڈیلی چترال نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے عوامی ایجنڈے کے تحت پچھلے 12 سالوں سے بند اور متنازعہ سول ڈسپنسری اکروئی اَرندو تحصیل دروش کا تنازعہ بالآخر حل ہو گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال لوئر، تحصیل ناظم دروش اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چترال لوئر کی کوششوں سے یہ مسئلہ حل کیا گیا، اور جمعہ کے روز باقاعدہ طورپرافتتاحکیاگیا۔ اب دور دراز علاقے اکروئی اَرندو کے عوام کو صحت کی سہولت میسر ہوگی۔