Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال شہر آور مضافات میں بجلی کی بے تحاشا لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے ایکا کرتے ہوئے میدان میں کود پڑے اور پیسکو کو للکاردیا۔

چترال (نمائندہ آج) چترال شہر آور مضافات میں بجلی کی بے تحاشا لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے ایکا کرتے ہوئے میدان میں کود پڑے اور پیسکو کو للکاردیا۔امیر جماعت اسلامی چترال لویر وجیہ الدین کی دعوت پر تمام سیاسی جماعتوں ، سول سوسا یٹی کے نمایندگان کا اجلاس بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف بازار مسجد چترال میں زیر مولانا اسرار الدین منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے صدور و جنرل سیکرٹری صاحبان، صدر بار ایسوی ایشن ،صدر تجار یونین ،ڈراییور یونین، صدر ویلج کونسل چیرمین فورم اور شہزادہ امان الرحمن چیرمین تحصیل کونسل نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں لوشیڈنگ کے خلاف سیر حاصل گفتگو ہویی اور بلاوجہ کے جبری لوڈ شیڈنگ پر انتہایٗی افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس متعلقہ حکام خصوصی طور پر ڈپٹی کمشنر کی اس مسلے کو حل کرنے میں لاپرواہی کی شدید مذمت کی۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ بجلی لوشیڈنگ کی مکمل خاتمہ تک مستقل بنیادوں پر تحریک چلایا جاے گا۔ اس سلسلے میں تحریک کا آغاز مورخہ یکم نومبر کو احتجاجی دھرنے سے کیا جایے گا۔ اجلاس کے اختتام پر متفقہ قرار منظورہو کر فیصلہ کیا گیا کہ واپڈ حکام اور ڈپٹی کمشنر جمعہ یکم نومبر تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے فوری اقدمات کریں بصورت دیگر جمعے کی نماز کے فورا بعد تمام روڈ بند ہوں گے اور اتالیق چوک میں بڑا حتجاجی دھرنا ہو گا جس کے نتیجے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام پرہو گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button