Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ایون کے وی سیز نمایندگان کا اسسٹنٹ کمشنر چترال سے ایون کے مطالبات کے حق میں مذاکرات ، اے سی کی طرف سے مسائل دو دن کے اندر حل کرنے کی یقین دھانی ، مذاکراتی ٹیم مشروط طور پر پیر کے روز6 تک دھرنا ملتوی کرنے پر راضی

چترال ( محکم الدین ) ہفتے کے روز اسسٹنٹ کمشنر چترال لوئر کے افس میں ایون دھرنا کے سلسلے میں ایک اہم مذاکراتی اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل دار ہیڈکوارٹر چترال لوئر کے علاوہ عوام ایون کی طرف سے دھرنا کمیٹی کے منتخب ممبران چیرمین وی سی ایون ون اور ٹو وجیہہ الدین، محمد رحمان، حاجی ظاہر الدین، صہیب عمر،محمد اسلم الدین اور عالمزیب ایڈوکیٹ لیگل ایڈوائزر شامل تھے اے سی نے پرامن ماحول میں انتہائی توجہ سے ایون کے تین اہم مسائل کا بغور تجزیہ کیا ۔اور گفت و شنید کے بعد بروز پیر ۱۸ نومبر کو متعلقہ اداروں کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرکے مسائل کا حل نکالنے کا وعدہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل دار کو مکمل اختیارات دیے، کہ ہر ممکن طریقے سے ایون کے عوام کے مسائل کے لئے راستہ نکالا جائے ، اس موقع پر اے سی نے دھرنے کو صرف دو دن یعنی اتوار اور پیر تک ملتوی کرنے کی درخواست کی ۔ جسے منظور کیا گیا ۔ تاکہ پیر تک مسائل حل کئے جا سکیں ۔ اگر خدانخواستہ مسائل پیر تک حل نہ ہوئے تو دھرنا دوبارہ شروع کیاجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button