ذرائع کے مطابق دو گھنٹے پہلے استارو کے مقام پر پولیس اور جلوس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک احتجاجی عمیر خلیل کو چوٹیں آئی ہیں جسے بونی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے

بونی بزند روڈ کی تعمیر میں سست روی کے خلاف تورکھو اور تریچ کے عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ایکسیئن اور ٹھیکہ دار سازباز کرکے اس پراجیکٹ کو ناکام بنارہے ہیں۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن شاگرام میں ایکسئن اور ٹھیکہ دار کے خلاف ایف آئی آر کی اندراج کے لیے درخواست دے دیا جس پر کاروائی نہ ہونے پر مشتعل عوام جلوس کی شکل میں ضلعی صدر مقام بونی کی طرف اس وقت رواں دواں ہیں ۔ بونی سے صحافی ذاکر زخمی کے مطابق دو گھنٹے پہلے استارو کے مقام پر پولیس اور جلوس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک احتجاجی عمیر خلیل کو چوٹیں آئی ہیں جسے بونی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا ڈی سی اپر چترال حسیب خلیل نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ جلوس کو روکنے کا کوئی حکم نہیں دیا تھا اور نہ ہی کسی جھڑپ کے بارے میں انہیں رپورٹ موصول ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ روڈ پراجیکٹ کے سائٹ پر کام میں تیزی لائی جارہی ہے جس کے لئے چند دن اور درکار ہوں گے اور احتجاج مسئلے کا حل نہیں۔