Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

انصاف ٹیچرز ایسوسییشن کے صدر جنرل سیکرٹری و دیگر ممبران نے صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کے ساتھ شاہی قلعے میں خصوصی ملاقات

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال )انصاف ٹیچرز ایسوسییشن کے صدر جنرل سیکرٹری و دیگر ممبران نے صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کے ساتھ شاہی قلعے میں خصوصی ملاقات کی اس موقع پر ایم پی اے لوئر چترال فاتح الملک علی الناصر، ایم پی اے صوابی  مرتضی خان ترکئی بھی موجود تھے۔ صدر انصاف ٹیچرز ایسوسی ایسشن کی جانب معزز مہمانوں کو چترالی ٹوپی بھی پہنائی گئی۔
اجلاس کے شروع میں انصاف ٹیچر اسٹیشن لوئر چترال کے پیٹرن ان چیف پرنسپل شاہد جلال کے والد محترم کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی گئی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے تعزیت کااظہار کیا اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی۔
جس کے بعد تعارفی سیشن ہوا اوراساتذہ کے نمائندگی کرتے ہوئے انصاف ٹیچرز اایسوسییشن کے صدر  امتیاز الدین نے صوبائی وزیر  کے سامنے اساتذہ کے چیدہ چیدہ مسائل رکھے۔منسٹر ایجوکیشن فیصل خان ترکئی کو چترال کے اساتذہ کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور صدر آئی ٹی اے امتیاز الدین نے تمام مسائل ای ٹرانسفر اصلاحات،اپگریڈیشن ،پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی کمی، بائفرکیشن ، ڈی ایس ایس اساتذہ کی تنخواہوں سمیت کئی ایک مسائل پر طویل بریفنگ دی۔
وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اور کہا کہ وہ محکمہ تعلیم میں میرٹ اور کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں ۔
اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ تعلیم لوئر چترال کے کارکردگی پر تسلی کا اظہار کیا اور کہا کہ چترال میں گورنمنٹ سکولوں میں تعلیم سے وہ بے حد متاثر ہوئے اور مختلف بچوں کے ساتھ انٹریکشن سے انہیں یہاں کے بچوں میں قابلیت نظر آئی ۔
انہوں نے کہا کہ انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے آنے والے تمام مسلوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔
آخر میں صدر انصاف ٹیچرز ایسو سی ایشن اسشن لوئر چترال امتیاز الدین نے ایم پی اے لوئر چترال فاتح الملک اور منسٹر ایجوکیشن فیصل خان ترکئی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے گوناگوں مصروفیات میں سے وقت نکالا اور اساتذہ کے مسائل کے حوالے سے خصوصی نشست رکھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button