فوکل پرسن برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کا ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈاکٹر عبد الصمد سے ملاقات ، کالاش ویلیز اور گورگھٹری مندر پشاور سے متعلق مسائل پر تفصیلی بات چیت

پشاور ( نمایندہ ڈیلی چترال نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخواہ کے فوکل پرسن برائے اقلیتی امور وزیر زادہ صدر اقلیتی ونگ خیبر پختونخواہ اور ڈائریکٹر جنرل کیلاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی منہاس الدین نے ڈائریکٹر ارکیالوجی اینڈ میوزیم اینڈ ڈائریکٹر کائٹ پروجیکٹ ڈاکٹر عبدالصمد سے ان کے افس میں تفصیلی ملاقات کی .اور کیلاش ویلیز کے اندر موجودہ پرانے گاؤں میں سے کچھ گاؤں کو ماڈل اینڈ کلچرل ویلج بنائی جائے گی اور کیلاش ویلی کے اندر سڑکوں کی صفائی کے لیے رمبور اور بریر کو بھی ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے نیز مستقبل قریب میں جدید قسم کے مشینری کیلاش ویلی کے سڑکوں کے لیے دے دی جائیں گے،میٹنگ میں گورگھٹری مندر پشاور کے لیے پنڈت اور سپورٹ سٹاف کے بھرتی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔وفد نے ڈاکٹر عبدالصمد صاحب کو کیلاش ویلیوز کے ساتھ خصوصی ہمدردی اور توجہ دینے پر خراج تحسین پیش کیے اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔