Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

شہدائے چترال سکاوٹس کی یاد میں کرکٹ لیگ اختتام پذیر، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس مہمان خصوصی تھے

چترال(نامہ نگار) چترال سکاوٹس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے اور دفاع وطن کے لئے انکی خدمات کے اعتراف کے طور پر منعقد کیا جانے والا "ڈیفنڈرز آف چترال کرکٹ سپر لیگ” اور سمال سائیڈ فٹ بال لیگ دروش میں اختتام پذیر ہوا جس میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل بلال جاوید مہمان خصوصی تھی، انکے ہمراہ چترال سکاوٹس 143ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل حسن، میجر سلطان اور دیگر فوجی افسران، طلحہ محمود فاونڈیشن کے ریجنل آفیسر مبشر حسین اور علاقہ کے عمائدین موجود تھے۔
اس موقع پر 6 ستمبر 2023 کو دفاع وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے چترال سکاوٹس کے شہدا کے فیملی ممبرز بھی موجود تھے۔ طلحہ محمود فاونڈیشن کی طرف سے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے انکے فیملی ممبرز کو خصوصی شیلڈ پیش کئے گئے جبکہ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کی طرف سے شہدا کے فیملی ممبرز کو نقد معاونت پیش کیا گیا۔
کرکٹ کے فائنل میں ایور گرین کرکٹ کلب دروش نے فرینڈز کرکٹ کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا ۔ اس ایونٹ چترال کے علاوہ ضلع دیر بالا اور دیر پائین سے بھی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
سمال سائیڈ فٹبال ایونٹ میں ینگ اسٹرائیکرز کلب نے النصر کلب کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کردیا۔ فرینڈز کلب کے امان الحق کو مین آف دی ٹورنمنٹ اور ایور گرین کلب کے شایان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل بلال جاوید کھیلوں کے انعقاد کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چترال سکاوٹس ہر قسم کے کھیلوں میں تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
انہوں نے دفاع وطن کے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے مسلح افواج اور سیکورٹی ادارے ملک و قوم کے دفاع کے لئے ہمہ تن چاق و چوبند تیار کھڑے ہیں۔
کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے .
طلحہ محمود فاونڈیشن کی طرف سے دونوں ایونٹس کے ونر ٹیموں کو 15/15 ہزار اور رنر اپ ٹیموں کو 10/10 ہزار روپے جبکہ انتظامیہ کو 30 ہزار روپیہ انعام دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button