Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پشاورپریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پروزیر اعلیٰ نے قرعہ اندازی کے ذریعے صحافیوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا

پشاور پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری بدھ کے روز وزیر اعلیٰ ہاو¿س پشاور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے نومنتخب کابینہ اور گورننگ باڈی کے ممبران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر بیرسٹر محمد علی سیف، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم، سیکرٹری اطلاعات ارشد خان اور کثیر تعداد میں صحافیوں نے تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر اور انکی پوری کابینہ کو گورننگ باڈی اراکین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صحافت ایک بہت پاک اور ذمہ داری والا شعبہ ہے، اگر اسے حق و سچ کے ساتھ کیا جائے تو اسکی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اپنی غلطیوں سے سیکھنے والا عقلمند ہوتا ہے، ماضی میں جھانکنے کی بجائے مستقبل کا سوچا جائے، اگر تمام طبقے اپنی اپنی ذمہ داریاں صحیح طرح سے نبھائیں تو مسائل کم ہوتے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی کے بارے میں کوئی بھی رائے قائم کرنے سے پہلے کئی مرتبہ سوچنا چاہیے، عوام کو آگہی دینے اور خبریں دینے والوں کا ہر لحاظ سے قابل اعتماد ہونا ضروری ہے اور قابل اعتماد ہونے کےلئے ضروری ہے کہ انسان اپنے اصولوں پر کھبی سمجھوتہ نہ کرے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہتر کارکردگی اور آگے بڑھنے کےلئے صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کا موازنہ ضروری ہے، میڈیا ہاوسز کو تجویز دیتا ہوں کہ وہ صوبائی حکومتوں کی گورننس، کارکردگی اور آمدن سے متعلق پروگرام منعقد کریں جس میں تمام صوبائی حکومتوں کے نمائندے اپنی ایک سالہ کارکردگی پیش کریں، یہ عوام کی آگاہی کےلئے بے حد ضروری اور میڈیا کی ذمہ داری ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم فخر سے کہتے ہیں کہ ہماری حکومت کی کارکردگی بہتر ہے، ہم نے صوبے کی آمدن میں 49 فیصد اضافہ کیا ہے جو صوبے کی تاریخ میں کھبی نہیں ہوا، ہماری خواہش ہے کہ دوسرے صوبے بھی اپنی آمدن بڑھائیں تاکہ ملک ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خوددار قوم بننے کےلئے مالی خودمختاری ناگزیر ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت صحافیوں کو بلا تفریق سپورٹ فراہم کررہی ہے اور کرتی رہے گی، ہم نے کھبی یہ نہیں دیکھا کہ کون ہماری مخالفت کر رہا ہے اور کون حمایت، ہم نے اپنی آمدن میں اتنا اضافہ کیا ہے کہ صحافیوں کو پہلے سے زیادہ سپورٹ کر سکتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام پریس کلبوں کی معاونت کا سلسلہ صحافیوں کی مشاورت سے جاری رہے گا۔ انہوں نے رواں مالی سال کے دوران پشاور پریس کلب کےلئے پانچ کروڑ روپے ون ٹائم گرانٹ کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے جرنلسٹس ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ کی سیڈ منی 12کروڑ روپے سے بڑھا کر 20 کروڑ روپے کرنے، مستحق صحافیوں کے بچوں کےلئے اسکالرشپس کی تعداد دوگنا کرنے اورنیو پشاور ویلی میں صحافیوں کے پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز جلد جاری کرنے کا اعلان بھی کیا۔ اسی طرح وزیر اعلیٰ نے قرعہ اندازی کے ذریعے صحافیوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button