Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

AKAHP چترال کی طرف سے موسیمیاتی تبدیلی اور صنفی مسائل کے سدباب کے حوالے سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لئے سیمینار کا انعقاد

چترال(نامہ نگار) چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کی جانب سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا بنیادی مقصد پولیس ڈیپارٹمنٹ کو موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی اور صنفی مسائل کے سد باب کیلئے اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔ ورکشاپ کے شرکاء کو موسمیاتی تبدیلی اور چترال پر اس کے منفی اثرات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کا تعلق چترال کے محتلف علاقوں سے تھا مگر تمام شرکاء چترال پولیس میں ذمہ دارانہ پوزیشن میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ورکشاپ کے دوران چترال کی سطح پر پولیس ڈپارٹمنٹ کو درپیش مسائل اور قدرتی آفات کے دوران پولیس کی ذمہ داریوں اور متاثریں کی جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔تفصیلی گفتگو کے بعد پولیس ڈپارٹمنٹ کو درپیش مسائل اور انکے سدباب کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی۔ پروگرام کے آخر میں آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کے ریجنل پروگرام منیجر جناب ولی محمد خان صاحب نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں کام کرنے والے تمام ادارے اور عام عوام کو قدرتی آفات سے نٹمنے کے لئے مشترکہ طور پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں قدرتی آفات سے نمٹنے اور مختلف اداروں کے اندر صنفی مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی ایس ڈی پی او سجاد حسین نے AKAHP چترال کی جانب سے مختلف اداروں کے لئے آگاہی پر مبنی پروگراموں کے سیریز کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی آگاہی کے پروگرام جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button