تازہ ترین

گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ اور گلیشئیرز کے پگھلنے سے دریائے چترال میں طغیانی آنے پر کئی نشیبی دیہات زیر آب آنا شروع ہوگئے ہیں

چترال (نمائندہ )گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ اور گلیشئیرز کے پگھلنے سے دریائے چترال میں طغیانی آنے پر کئی نشیبی دیہات زیر آب آنا شروع ہوگئے ہیں جن میں ایون، دروش کے قریب خیرآباد، بلچ پائین، کوجواور اپر چترال میں یارخون سمیت درجن کے قریب دیہات شامل ہیں۔ ان علاقوں میں دریا کا پانی گھروں میں یا تو داخل ہوگئی ہے اور یا تو کسی بھی لمحے داخل ہونے کو ہے جبکہ گھروں کے مکین گھر خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔ عوامی حلقوں کے مطابق این ایچ اے کے زیر اہتمام چترال بونی روڈ پر سڑک کی تعمیر کے دوران پہاڑوں کی کٹائی سے جمع ہونے والا ملبہ دریا میں ڈالنے سے دریا کی سطح بلندہوگئی ہے اور ہر سال مختلف نشیبی علاقوں میں داخل ہوتی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق دریا میں اونچے درجے کا سیلاب آنے کا سلسلہ اب سے 10اگست تک جاری رہے گا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایون میں کئی گھر مکمل طور پر عرق آب ہوگئے ہیں اور موڑدہ کے مقام پر مزید کئی گھر وں کو خطرہ لاحق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button