بچوں کے حقوق کی پاسداری اور انہیں مختلف قسم کے تشدد اور استحصال سے بچانے کے لئے مربوط بنیادوں پر کوشش کی ضرورت ہے،مددخان

چترال(ڈیلی چترال نیوز)چترال کے مقامی ہوٹل میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ ٹریننگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بچوں کے حقوق کی پاسداری اور انہیں مختلف قسم کے تشدد اور استحصال سے بچانے کے لئے مربوط بنیادوں پر کوشش کی ضرورت ہے جس میں سوشل سروس کے ورک فورس کی ذمہ داری مسلمہ حقیقت ہے۔ تربیتی نشست میں مختلف متعلقہ سرکاری محکمہ جات اور میڈیا سمیت این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی جنہیں ان کے متعلقہ ذمہ داریوں کو نبھانے اور دوسرے اداروں کے ساتھ رابطہ کار قائم کرنے کے حوالے سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر ایکٹ010 2ء پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے بچوں کو ان کے حقوق کی فراہمی اور ان کی ہرطرح سے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے میکانزم سے بھی آگاہ کیا گیاتاکہ انہیں ذیادتی، استحصال اور نظرانداز کئے جانے بچائے جاسکیں۔ گروپ ڈسکشن کے ذریعے تربیت کے شرکاء نے چائلڈ پروٹیکشن سسٹم اور تعلیم، ہیلتھ کئیر، میڈیا، قانون فافذ کرنے والے اداروں، این جی اوز کے درمیاں ممکنہ تعاون اور بحران کے دوران ان کے الگ الگ ذمہ داریوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ ایک اور گروپ ڈسکشن میں چترال کے حوالے سے بچوں کو مختلف ممکنہ استحصال کی صورت سے بچانے کے لئے سوشل سروس ورک فورس کی ذمہ داریوں کا اعادہ کیا گیا۔ پروگرام کے اختتام میں ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن افیسر مدد خان نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے اور شرکاء پر زور دیا کہ وہ پہلے سے ذیادہ جوش وخروش سے چائلڈ رائٹس کے تحفظ کے لئے سرگرم عمل ہوجائیں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پاسکے