یونیورسٹی آف چترال کا الخدمت فاؤنڈیشن کے پی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)یونیورسٹی آف چترال اور الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا نے تعلیم اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے 08 جولائی 2025 کو مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ۔ ایم او یو پر چترال یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حاضراللہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے پی کے صدر جناب خالد وقاص نے دستخط کیے۔ ایم او یو یونیورسٹی آف چترال کی تعلیمی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ ایم او یو یونیورسٹی آف چترال کے طلباء کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر حاضراللہ نے یونیورسٹی آف چترال کے ساتھ کام کرنے پر الخدمت فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا۔ ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں یونیورسٹی آف چترال کے ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر صاحب خان، ایچ او ڈی سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ثناء اللہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے پی کے نمائندوں نے شرکت کی۔







