تازہ ترین

قاری فیض اللہ چترالی ممتاز علماء کے ہمراہ براستہ سری لنکا بنگلادیش روانہ ہوگئ

کراچی (مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد ) ممتاز دینی و سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی ممتاز علمائے کرام کے موقر وفد کے ہمراہ عالمی ختمِ نبوت کانفرنس میں شرکت کیلئے آج 13 نومبر کو بنگلادیش روانہ ہوگئے۔

صاحبزادہ مولانا پیر عزیز الرحمن رحمانی کی قیادت میں وفد کراچی سے براستہ سری لنکا بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچے گا، جہاں 14 نومبر کو پاکستان کی معروف دینی درسگاہ جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی کے فضلا کی جانب سے ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوگی، جس میں وفد خصوصی طور پر شریک ہوگا۔

اس کے اگلے روز 15 نومبر کو ڈھاکا میں عالمی ختمِ نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں دنیا بھر سے ممتاز علما، مشائخ اور دینی رہنما شریک ہوں گے۔

کانفرنس میں پاکستان سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود، جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی کے نائب مہتمم مولانا ڈاکٹر احمد یوسف بنوری کے علاوہ انڈیا سے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی اور جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی بھی شرکت کریں گے۔

قاری فیض اللہ چترالی کے ہمراہ روانہ ہونے والے وفد میں مفتی تقی الدین شامزئی، مولانا اعجاز مصطفی، مولانا سید وکیل شاہ، مولانا عبداللہ رحمانی، مولانا عتیق الرحمن، مولانا رضاءاللہ، مولانا جبران اور دیگر جید علماء شامل ہیں، جبکہ وفد کی قیادت معروف عالمِ دین صاحبزادہ مولانا پیر عزیز الرحمن رحمانی کر رہے ہیں۔

یہ کانفرنس نہ صرف عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر علمائے کرام کے عزم و اتحاد کی مظہر ہوگی بلکہ امتِ مسلمہ کے باہمی رابطے، فکری استحکام اور دینی ہم آہنگی کے فروغ بالخصوص پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات میں مزید استحکام کیلئے بھی سنگِ میل ثابت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button