تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے گڈگورننس عوامی ایجنڈے پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر اپرچترال کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ا فضل علی کی زیرصدارت بانگ یارخون میں کھلی کچہری کاانعقاد

چترال (ڈیلی چترال نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے گڈگورننس عوامی ایجنڈے پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر اپرچترال کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ا فضل علی کی زیرصدارت بانگ یارخون میں کھلی کچہری کاانعقاد کیاگیا۔علاقے کے مکینوں نے کھلی کچہری کے آغاز میں باری باری مسائل کے انبار لگا دیے ,جن میں مستوج بروغل اوراندورنی سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالات،مسافرگاڑیوں کی کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ، میراگرام نمبر2 اوربانگ درمیان پل کی فوری تعمیر،بیرزوز میں دریائی کٹاو سے متاثرہ جگہوں میں حفاظتی پشت ،یوکوم گول میں کے ر ابطہ روڈ کی بحالی ،ہسپتال ،محکمہ زراعت ،گورنمنٹ سکولوں اوردوسرے متعلقہ اداروں میں میں اسٹاف کی کمی دیگرمسائل سے آگاہ کیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج افضل علی نے علاقائی مسائل سننے کے بعدضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعلق رکھنے والے ایشوز پر تفصیلی جوابات دئیے اورعوام کو درپیش بعض مسائل موقع پر حل کرنے کی احکامات جاری کی ۔اوردیگرمسائل کومتعلقہ محکموں تک پہنچاکر حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کی غیرحاضری پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے عوامی عدالت میں حاضری کویقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ تاکہ عوام کے بنیادی چھوٹے چھوٹے مسائل گھرکے دہلیز میں حل ہوسکیں۔

عوامی نمائندوں کاکہناہے کہ وادی یارخون میں  موسم سرما کی آمد آمد ہے اوردوکانوں  میں آٹا عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے اورسستے داموں گندم کی فراہمی نہیں ہورہی ہیں  تو وادی میں برفباری کے بعد سخت غذائی قلت کے خطرات ابھی سے سر پرمنڈلا رہے ہیں۔ان شکایات کاجواب دیتے ہوئے ڈی ایف سی اپرچترال سلیم اقبال نے عوامی  شکایات کاتفصیلی جواب دیتے ہوئے بتایاکہ سرکاری گوداموں میں صاف گندم مکمل وزن کے ساتھ  لوگوں کودیاجارہاہے اوردوردارز علاقوں میں عوامی  سہولیات کے لئے گندم  مختلف علاقوں میں رکھ  دیں گے  جومکمل وزن کے ساتھ لوگوں کودیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ سرکاری گندم عوامی مشاورات  سے اپرچترال کے  فلورملز کودینے کے حوالے سے غورکیاجارہاہے جس کے تحت لوگوں کوگھرکی دہلیزمیں مناسب ریٹ پرآٹافراہم کیاجائے گا۔

کھلی کچہری کی انعقاد پرعوامی نمائندوں اور سماجی شخصیات نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اوراداروں کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام یقینی طور پر علاقے کے عوام کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہوگا اور غریب لوگوں کے بنیادی مسائل حکام بالاتک پہنچنے کااہم ذریعہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button