الخدمت ٖفاونڈیشن پاکستان نے گلگت بلتستان میں 24ویں آغوش آرفن سنٹر کاافتتاح کردیا

راولپنڈی( ) صدر الخدمت ٖفاونڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے 24ویں آغوش آرفن ہوم گلگت بلتستان کاافتتاح کردیا،6کنال رقبے پر مشتمل آغوش میں 200آرفن بچوں کی رہائش کاانتظام موجود ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 50بچوں کی کفالت کی جائے گی۔ قبل ازیں آغوش آرفن ہوم کی افتتاحی تقریب میں امیرجماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا تنویرحیدری، صدرالخدمت گلگت بلتستان فرید اللہ خان،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122عظیم اللہ خان،سیکرٹری سوشل ویلفیئر عارف اللہ خان سمیت سیاسی وسماجی شعبوں سے وابستہ نمایاں شخصیات،تنظیمی ذمہ داران اور آرفن باہمت بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے گلگت بلتستان کے آرفن بچوں کیلئے آغوش کے قیام،حالیہ سیلابی صورتحال میں خدمات سمیت الخدمت کی مجموعی سرگرمیوں کوسراہا،قیادت اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعدازاں پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے اضلاع اسکردو، گانچھے اورشگر کادورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سی ای اوالخدمت خبیب بلال سمیت دیگرذمہ داران بھی تھے۔ ریجنل آفس کے دورے کے موقع پرانھیں گلگت بلتستان میں جاری پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ صدر الخدمت نے ریجنل ٹیم کی کارکردگی کوسراہا اور فلاحی پراجیکٹس میں تیزی اور بہتری لانے کے حوالے سے الخدمت ٹیم کی رہنمائی کی۔پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت کی جانب سے آغوش آرفن ہومز قائم کرنے کامقصداورفن بچوں کی مددکرتے ہوئے انھیں تعلیم،صحت،رہائش سمیت دیگرضروریات زندگی فراہم کرنے کے علاوہ اخلاقی تربیت اورخوداعتمادی دے کرانھیں پاکستان سمیت انسانیت کیلئے ایک کارآمداثاثہ بناناہے۔انھوں نے کہاکہ 2005کے زلزلے کے نتیجے میں یتیم ہونے والے بچوں کیلئے اٹک میں پہلے آغوش ہوم کی بنیادرکھی گئی اورپھریہ سلسلہ پورے پاکستان میں پھیل گیا اس سے قبل 23آغوش ہومز سنٹرزآرفن باہمت بچوں کی کفالت کررہے ہیں آج گلگت بلتستان کے اورفن بچوں کیلئے 24ویں آغوش سنٹر کاافتتا ح کیا گیا۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت 46لاکھ سے زائد بچے یتیم ہیں جن میں سے نصف ضرورت مندہیں، انھیں تعلیم،صحت اور خوراک جیسی بنیادی ضروریا ت میسرنہیں۔الخدمت نے آغاز میں 5ہزا ر اورفن بچوں کی کفالت کا سوچاتھا لیکن اللہ کی مدداور اہل خیرکے تعاون سے اس وقت 34ہزار سے زائد بچوں کی کفالت کررہے ہیں۔صدرالخدمت ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے آغوش گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کیا اور باہمت آرفن بچوں سے ملاقات بھی کی۔




