تازہ ترین
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا اٹھارویں یوم تاسیس چترال میں زور وشور سے منایا گیا

چترال ( نامہ نگار )انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا اٹھارویں یوم تاسیس چترال میں زور وشور سے منایا گیا ۔
اس موقع پر بانی آئی ایس ایف چترال نزیر احمد ، خواجہ آفتاب ، امیر علی و ڈسٹرکٹ نائب صدر خیات الرحمن ، فخر اعظم اور آئی ایس ایف کے ٹائگرز نے شرکت کئے ۔ ٹاؤن ہال میں منعقدہ اس پروگرام میںموقع کے مناسبت سے بانی آئی ایس ایف چترال نزیر احمد صاخب نے آئی ایس ایف کے اٹھارویں یوم تاسیس پر آئی ایس ایف کارکنان کو مبارکباد پیش کیا اور آئی ایس ایف چترال کو متحد رہنے اور مضبوط ہونے کا درس دیا اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا عزم کیا۔ پروگرام کا احتتام کیک کاٹنے کے ساتھ ہوا۔




