آل سکولز ریجنیل مقابلوں میں اغا خان سکول سہت کی شاندار کامیابی علاقہ پہنچنے پر پرتباک استقبال

اپر چترال (جمشیداحمد) اغاخان سکول سہت موڑکھو کے اسٹوڈنٹ نےریجنیل مقابلوں میں تینوں ایوارڈز یعنی کوئیس مقابلہ میں اول پوزیشن قومی ترانہ میں سکینڈ اور پنسیل ارٹ میں سیکنڈ کے ٹائیٹل اپنے نام کرکے جب علاقہ موڑکھو پہنچے تو ان کا پرتباک استقبال کیا گیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔ سکول کی شاندار کامیابی پر سکول پرنسپل علی نور خان وائیس پرنسپل حبیب الرحمن اور سکول کنوینر حسین ولی خان کومبارک دی گئی اور پھولوں کے ہار پہنائیے گئے۔
سکول پرنسپل علی نور خان اور سکول کنوینر حسین ولی خان نے بچون کی شاندار استقبال پر علاقے کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سابق ناظم مولانا جاوید حسین نے خطاب کرتے ہوئے سکول کے بچون کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارک باد دی اور سکول کے بچوں کی اس شاندار کامیابی کو علاقے کے لیے خوش ائیند قرار دیا گیا۔




