تازہ ترین
تحریک مستوج بروغل روڈ کے صدر محمد وزیر کی قیادت میں کابینہ اور ممبران نے اپر یارخون اور بروغل کا دورہ

چترال (نیوز)تحریک مستوج بروغل روڈ کے صدر محمد وزیر کی قیادت میں کابینہ اور ممبران نے اپر یارخون اور بروغل کا دورہ کیا اور علاقہ عمائدیں کے ساتھ کامیاب نشت کیے۔وفدکے ذمّہ داران کاکہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد تحریک کو مذید مظبوط کرنے کیلئے ذون وائس کابینہ تشکیل دینا ، لانگ مارچ سے پہلے ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی ثریا بی بی کیساتھ ہونے والی مذاکرات اور اب تک مستوج بروغل روڈ میں ہونے والی پیش رفت سے لوگوں کو اگاہ کرنا تھا۔
وفد میں شامل اراکین صدر تحریک محمد وزیر , جنرل سکریٹری وزیر پناہ , ممبر ایگذیکٹیو کیمٹی ظاہر الدین , صدر خواتیں ونگ لطیفہ شاہ , نائب صدر محمد اکبر, فنانس سکریٹری حاجی کمال ممبر تحریک سید شفیق حسین اور ترجمان تحریک احمد محمد علی اور دوسروں نے ذون ون بروغل ، ذون ٹو یارخون لشٹ اور ذون تھری شوست کی کامیاب تنظیم سازی کے بعد آج ژوپو یارخون میں تنظیم سازی کا عمل جاری ہے اور یہ سلسلہ چند دن تک مکمل ہونے کے بعد آگے لائحہ عمل کا اعلان کر یں گے



