تازہ ترین

گزشتہ روزاین ایچ اے نارتھ زون امجد خان اور این ایچ اے کے ذمہ داران نے چترال بونی شندور روڈ کا تفصیلی دورہ

چترال (نامہ نگار) گزشتہ روزاین ایچ اے نارتھ زون امجد خان اور این ایچ اے کے ذمہ داران نے چترال بونی شندور روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے میں ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم عظیم دیگر انتظامی افسران، عبدالولی خان عابد ایڈووکیٹ (صدر مسلم لیگ ن لوئر چترال و کوآرڈینیٹر وزیراعظم پاکستان)، اور سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین بھی ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران سڑک کے معیار کا خاص طور پر جائزہ لیا گیا۔ اس دورے کے دوران مختلف مقامات پر ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کے مسائل سنے، خاص کر لینڈ ایکوزیشن میں لوگوں کے تحفظات کو ایڈریس کیا گیا۔ ممبر این ایچ اے امجد خان نے روڈ سے متعلق جتنے بھی مسائل تھے، ان مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے اور مسائل کو حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے فوری طور پر کاری و کوغذی پل پر کام شروع کرنے کیلیے معتلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی اور مزید یہ بھی کہا کہ لوئیر چترال کے آخری حدود میں ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سنٹر بنانے کی یقین دہانی کرائ ۔
ٹھیکیدار نے یہ کہا کہ اس مہینے کے آخر تک چرون سے بونی تک اسفالٹ بچھانے کا کام شروع کیا جائے گا۔ جبکہ برنس سے شچار ترکول بچھانے کا کام جاری ہے ۔ زئیت اور کوراغ گاؤں کے درمیان بھی ترکول کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو اعلیٰ معیار، کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے۔ اور چترال مستوج شندور روڈ پر کام میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت، ٹریفک کی روانی اور روڈ سیفٹی کو ہر حال میں اولین ترجیح دی جائے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار اور معیار میں مزید بہتری اور مؤثر نگرانی کے لیے فوری اور عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button