چترال لوئر سوختنی لکڑی کی سرکاری ریٹ مقرر،دروش سے لکڑی کی ترسیل کے لئے این او سی لازمی قرار

چترال (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عبدالسلام کی زیر صدارت فائر ووڈ کی قلت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے اہم اجلاس گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس لوئر چترال میں منعقد ہوا، اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں لکڑی کے سرکاری نرخ مقرر کر دیۓ گۓ۔ تمام فائر ووڈ ڈپو کوان نرخوں پر عملدرآمد کی پابندی کرنے کی ہدایات کی گئی ۔ تحصیل دروش سے فائر ووڈ کی ترسیل کے لیے درست اور اپڈیٹڈ این اوسی لازمی قراردیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لوئر چترال کی ضروریات پوری کرنے کے بعد ہی اضافی لکڑی اپر چترال منتقل کی جائے گی۔ تمام علاقوں میں فائر ووڈ ڈپوؤں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ بغیر این او سی کے کوئی بھی گاڑی لکڑی نہیں لے جا سکتی۔ غیرقانونی لکڑی کی سمگلنگ یا غلط بیانی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جو ڈپو: زائد نرخ وصول کریں گے، یا سرکاری ریٹ کے مطابق سٹاک برقرار نہیں رکھیں گے، انہیں فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔



