تازہ ترین

عرفان عزیز اور عمران الدین زین مجلسِ شوریٰ جماعت اسلامی چترال لوئر کا رکن منتخب

چترال(نامہ نگار )نوجوان سرگرم رکن جماعت اسلامی اور معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عرفان عزیز اور رکن جماعت اسلامی پاکستان و سابق جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن چترال لوئر عمران الدین زین کو مجلسِ شوریٰ جماعت اسلامی چترال لوئر کا رکن بذریعہ خفیہ رائے دہی منتخب کیا گیا۔

تنظیمی سطح پر ان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی چترال لوئر کی قیادت اور کارکنان نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں نئے منتخب ارکان اپنے تجربے، اخلاص اور سماجی خدمت کے جذبے کے ساتھ جماعت کے کام کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

جماعت اسلامی چترال لوئر کی حالیہ مجلسِ شوریٰ کی نشست سابق ناظم چترال اور جماعت اسلامی کے نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا حاجی مغفرت شاہ کی اعلیٰ ذمہ داری کے باعث خالی ہوئی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button