تازہ ترین

ڈی ایچ کیوہسپتال میں عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور بنیادی طبی سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنرلوئرچترال

چترال ( نمائندہ ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم نے بدھ کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے او پی ڈی، ایمرجنسی وارڈ اور مختل سیکشنز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور آنے والے شہریوں سے بات چیت کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ایم ایس ڈی ایچ کیو کو ہدایت کی کہ عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور بنیادی طبی سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کے عملے کی کارکردگی کو سراہا، جبکہ سٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور صفائی کے نظام کا بھی جائزہ لیا۔ آخر میں انہوں نے ہسپتال میں سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنانے کے لیے واضح اور جامع ہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button