آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ چترال نے رضاء کارروں کاعالمی دن کے موقع پرلوئرچترال کے مقامی ہوٹل میں تقریب کاانعقاد

چترال(ڈیلی چترال نیوز) آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ چترال نے رضاء کارروں کاعالمی دن کے موقع پرلوئرچترال کے مقامی ہوٹل میں تقریب کاانعقاد کیا۔تقریب میں گورنمنٹ افیشل ،آکاہ کے رضاکار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے وا لے خواتین حضرات کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں لوئرچترال کے مختلف علاقوں سے ایسی شخصیات جنہوں نے انسانیت کی خدمت میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں ان کو بھی خصوصی طور پر پروگرام میں مدعو کیا گیاتھا۔ اس پروقار تقریب میں رضا کارانہ خدمات کا اعتراف اور اہمیت کو اُجاگر کرنے کے علاوہ رضاکاروں کی بے لوث خدمات کو خراج ِتحسین پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پروگرام منیجرولی محمد،اسسٹنٹ کمشنرلوئرچترال ریاض احمد،منیجرایمرجنسی منیجمنت ڈیپارٹمنٹ جاویداحمد، ڈائریکٹرجنرل کالاش ویلیزڈویلپمنٹ اتھارٹی منہاس الدین ،پریذیڈنٹ ریجنل کونسل لوئرچترال ظفرالدین ،ڈائریکٹرآکاہ محمدافضل ،الوعظ تاج محمداوردوسروں نے کہاکہ پہلی بار اقوام متحدہ کی جانب سے 1985 کو یہ دن منانے کا اعلان کیا گیا،رضاکار ہمارے معاشرے کا وہ اثاثہ ہیں جو بلامعاوضہ بغیر کسی لالچ اور طمع کے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ رضا کاروں کا عالمی دن منانے کا مقصد تربیت یافتہ رضا کاروں کو قدرتی آفات و سانحات میں مصیبت زدہ افراد کی مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کرنا ہے اور معاشرے کے نوجوانوں کو اس کار خیر میں حصہ لینے کے لئے ترغیب دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ جولوگ اپنی ذاتی مصروفیات کو ترک کر کے نسلی وعلاقائی تعصبات سے بالا تر ہو کر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں یہی لوگ معاشرے کا بہترین سرمایہ ہیں۔ معاشرے میں انسانیت کی خدمت کے جذبہ کو فروغ دینا ضروری ہے۔ رضاکار کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں قوموں کی ترقی رضاکاروں کی مرہون منت ہوتی ہے جس میں وہ بغیرکسی مالی فائدے کے ملک وقوم کی ترقی کے لیے کوشاں ہوتے ہیں۔ رضاکارکسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو بلامعاوضہ بغیر کسی لالچ اور طمع کے معاشرے کی تعمیروترقی میں اپنا کردار اداکرتے ہیں۔دراصل یہ رضاکار معاشرے کے ایسے قابل اعتماد سپاہی ہوتے ہیں جو بغیر کسی مفاد کے عوام کے حقوق کے لئے لڑتے ہیں اورمعاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی ہر ممکن حد تک کوشیش میں مصروف رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ چترال قدرتی آفات سے فوری نمٹنے کے لئے مقامی سطح پرکمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن کے تحت چترال کے دوردارزعلاقوں میں مختلف طبقہ فکرکے لوگوں کوقدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تربیتی و آگاہی پروگرامات کئے ہیں جن کے تحت ہزاروں نوجوان قدرتی آفات کے موقع پر رضاکارانہ طورپر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ ادارے وقتافوقتانوجوانون کے اندر رضارکارنہ جذبے کوبڑھانے کے لئے تربیتی سمینار،ورکشاپس اوردیگرپروگرامات منعقدکرکے اُن کی حوصلہ فزائی کرتے ہیں۔ پروگرام کے اختتام میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے والے رضاکاروں میں اسناد اورشیلڈ تقسیم کیا گیا۔















