تازہ ترین

چترال میں برسوں سے تعطل کا شکار گیس پلانٹس منصوبوں کی بحالی فیصلہ کن مرحلے میں داخل

چترال (نمائندہ ) چترال میں برسوں سے تعطل کا شکار گیس پلانٹس منصوبوں کی بحالی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، جہاں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے پلاننگ آفیسر سفی اللہ خٹک اپنی ٹیم کے ہمراہ فائنل سروے کے لیے چترال ٹاؤن، ایون اور دروش پہنچے۔ مین لائن سے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک تک تمام منصوبوں کا تفصیلی معائنہ مکمل کرلیا گیا ہے، اور حتمی رپورٹ آئندہ ہفتے وزیراعظم سیکریٹریٹ جمع کر دی جائے گی جس سے چترال کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ایک اہم قدم مزید قریب آگئی ہے۔اس موقع پر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے سفی اللہ خٹک نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر چترال کے گیس پلانٹس منصوبوں کی بحالی کے حوالے سے کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مقصد کے لیے فائنل سروے کررہے ہیں، جس میں مین پائپ لائن کے ساتھ ساتھ ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کا ڈیزائن بھی شامل ہے۔ ان کے مطابق سروے مکمل ہوتے ہی رپورٹ ایک ہفتے کے اندرجمع کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر عبدالولی خان ایڈووکیٹ نے چترال کے گیس منصوبوں کی بحالی پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور دیگر متعلقہ حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سرد موسم کے باوجود سروے کے لیے چترال آنے پر سفی اللہ خٹک اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورۂ چترال کے  موقع پر، سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں منظور شدہ گیس پلانٹس منصوبوں کی دوبارہ بحالی کے لیے  درخواست پیش کی گئی تھی جس پر وزیراعظم نے موقع پر ہی ان منصوبوں کی فوری بحالی کے احکامات جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ گیس پلانٹس کا سامان جلد چترال منتقل کردیئے جائیں گے۔دریں اثنا چترال کے سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اپنے دورہ چترال کے موقع پر اعلان کردہ منصوبوں پر جلد عملی جامہ پہنانے کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایس این جی پی ایل کی ٹیم دوسری دفعہ چترال کا دورہ کررہی ہے جوں کی یہ سروے اور ڈیزائن مکمل ہونگے چترال کے تینوں گیس پلانٹ منصوبوں پر عملی کام شروع ہوجائیگا، اور بہت جلد چترال کے عوام گیس کی سہولت سے مستفید ہونگے۔ انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ دانش سکول منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ گزشتہ دن اس کی تعمیر کیلئے دوآرب پچاس کروڑ روپے کا ٹینڈ ر بھی مختلف اخبارات میں جاری کیا گیاہے جس کیلئے بیس دسمبرتک کوٹیشن جمع کیا جائیگا۔ انھوں نے اس سلسلے میں خصوصی دلچپسی لینے پر وزیراعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button