بیوڑی جنگل سے ملبہ ہٹانا ، علاقے کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ ریٹائرڈ سپر ٹنڈنٹ عزیز الرحمن

دروش( نمائندہ خصوصی ) اہلیان کلکٹک کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت سپرٹنڈنٹ ریٹائرڈ عزیز الرحمن بمقام جامع مسجد کلکٹک دروش منعقد ہوا۔ اجلاس میں اہلیان کلکٹک نے شرکت کی اور باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیے۔ ریٹائرڈ سپر ٹنڈنٹ عزیز الرحمن نے کہا ہے کہ معتبر زرائع خبر آخبار / میڈیا میں بار بار سننے اور دیکھنے میں آتا ہے کہ جنگلات دیار کے اندر پڑا لکڑی ملبہ نکالنے اور مارکیٹ تک پہنچانے کیلئے چند خود غرض عناصر کی جانب سے اجازت کا طلب کیا جارہا ہے جبکہ صوبائی حکومت بذریعہ محکمہ جنگلات پابندی لگایا ہے۔ جنگلات دیار بیوڑی کے اندر کوئی ملبہ نہیں ہے کیونکہ گذشتہ 45 سالوں سے کوئی مارکینگ / قانونی کٹائی مذکورہ جنگلات بیوڑی کے اندر نہیں ہوئی ہے۔روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ٹمبر مافیا / مقامی سمگلرز مختلف قسم کے تدابیر استعمال کرکے جنگلات دیار کے اندر ملبہ / سوختنی لکڑی بر آمد کرنے کے بہانے سالانہ ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی لکڑی کھڑی درختان کی کٹائی کرکے اپنے مطلوبہ مقام تک پہنچاکر بھاری رقوم کمانے میں مصروف ہیں۔ یہ کہ محکمہ جنگلات کے متعلقہ اسٹاف کی کمزوری، اسٹاف کی کمی / غفلت کی وجہ سے مجرمان کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکامی دیکھنے میں آتا ہے۔مقامی لوگوں خاص کر اہلیان کلکٹک کی جانب سے بار بار شکایت بذریعہ قرار داد ڈی ایف او صاحب چترال اور اشتہارات وغیرہ کرنے پر بھی کوئی نتیجہ خیز عمل سامنے نہیں آیا۔تھوڑی بہت ملبہ جو کہ اس غیر قانونی کٹائی کی وجہ سے جنگلات دیار بیوڑی کے اندر پڑی ہے اس ملبہ سے سیلابی ریلی کو روکنے میں بہت زیادہ فائدے ملتا ہے۔مذکورہ ملبہ ہٹانے کی صورت میں سیلابی ریلی آسانی سے اگے بڑھ کر ایک بہت بڑے گاؤں، بیوڑی نالے کے سنگم میں واقع گاؤں کلکٹک اور نالے کے دائین بائین اور سامنے آنے والی زرعی زمینات، فصلیں اور آبادی سارا کچھ بہا کہ دریائے چترال میں برد کرتی ہے۔اسی طرح مذکورہ پڑی ملبہ جنگلات کے اندر جیسے تھے میں پڑے رہنے سے برسات کے پانی کا دباؤ کم ہو کے سیلابی ریلی تیزی / دباؤ سے آگے بڑھنے میں روکاوٹیں پیدا ہو کہ ایک بڑے نقصانات سے بچاؤ کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ اندرین وجوہات اہلیان کلکٹک اپنے ملکیتی زیر استفادہ جنگلات دیار با اشتراکیت اہلیان بیوڑی سے جنگلات دیار کا پڑا ہوا ملبہ نہ ہٹانے اور پہلے سے لگایا ہوا پابندی کو برقرار رکھنے اور تحفظ جنگلات کے حوالے سے غیر قانونی طریقے سے درختان دیار کی کٹائی کرکے برآمد کرنے کا محتاط طریقے کارو ابناٗ کر سمگلرز اور ٹمبر مافیہ کو لگام دینے کا پر زور مطالبہ کرتے ہیں۔



